مشتبہ امریکی ڈرون حملوں کے خلاف مہم چلانے والا لاپتہ کارکن کہاں ہے؟ ایمنسٹی انٹر نیشنل ، کریم خان کی گمشدگی پاکستان میں پائے جانے والے پریشان کن رجحان کو اجاگر کرتی ہے ، بیان

بدھ 12 فروری 2014 20:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مشتبہ امریکی ڈرون حملوں کے خلاف مہم چلانے والا لاپتہ کارکن کہاں ہے اس بارے میں جلد تعین کیا جائے ۔تنظیم کے جاری کردہ ایک بیان میں مبینہ طور پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کریم خان کی راولپنڈی سے نامعلوم مقام پر منتقلی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایشیائی خطے کی ڈپٹی ڈائریکٹر ازیبل ایراڈون نے کہاکہ ہمیں تشویش ہے کہ انسانی حقوق کے کارکن کریم خان کا غائب ہوجانا شاید اسے بیرون ملک امریکی ڈرون حملوں پر بیان سے روکنے کے لئے ہو۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی عہدیدار نے کہاکہ کریم خان کی گمشدگی پاکستان میں پائے جانے والے ایک پریشان کن رجحان کو اجاگر کرتی ہے کہ کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے والوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس تشویش کو بھی کہ پاکستان حکومت ممکنا طور پر امریکی ڈرون حملوں کے پروگرام میں شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :