راجن پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،2 افراد جاں بحق ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

بدھ 12 فروری 2014 20:14

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) راجن پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق نواحی علاقے فتح پور کے رہائشی طالب اور سبز علی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ کوٹلہ جندہ موڑ کے قریب گھات لگائے ہوئے نامعلوم ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں تحویل میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔