سپریم کورٹ نے سندھ میں حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت (کل) ملتوی کردی ،کمشنرکراچی کے پاس 1089 درخواستیں آئیں جنہیں نمٹا دیا گیا

بدھ 12 فروری 2014 20:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ میں حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت (کل) جمعرات تک ملتوی کردی جبکہ سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ کمشنرکراچی کے پاس 1089درخواستیں آئیں جنہیں نمٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ سندھ میں حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی،سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سماعت کے آغازپردلائل دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں پرڈی ایس کو تعینات کیا گیا،الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ کی ہدایت پرجلد حلقہ بندیوں کی ضرورت تھی،حلقہ بندیوں کے خلاف کمشنرکراچی کے پاس ایک ہزارنواسی درخواستیں آئیں ،جنہیں نمٹادیا گیا الیکشن کمیشن کچھ عرصہ بعد ووٹرزلسٹیں اپ ڈیٹ کرتاہے،الیکشن کمیشن کی ہدایت تھی کہ حلقہ بندیوں سے مردم شماری متاثرنہ ہو،بعدازاں سماعت (کل) جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :