موبائیل فون کمپنیوں کی سروس کوالٹی کا سروے شروع، 28 فروری تک جاری رہے گا

بدھ 12 فروری 2014 20:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے موبائیل فون آپریٹرز کی سروس کوالٹی کے حوالے سے سروے شروع کر دیا ہے جو 28 فروری تک جاری رہے گا اس ضمن میں پی ٹی اے کے راولپنڈی لاہور کوئٹہ کراچی پشاور اور مظفر آباد میں قائم زونل دفاتر کا عملہ موبائل فون صارفین کو آپریٹرز کی طرف سے فراہم کی گئی سروس اور سہولیات کا تفصیلی سروے کر رہے ہیں سروے مکمل ہونے کے بعد اسکی رپورٹ شائع کی جائیگی۔