موبائیل فون آپریٹرز نے صارفین پر عائد ٹیپ کال چارجز ختم کرنے سے انکار کر دیا

بدھ 12 فروری 2014 20:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء)ملک میں کام کرنے والے موبائیل فون آپریٹرز نے صارفین پر عائد کردہ ٹیپ کال چارجز ختم کرنے سے انکار کر دیا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے کمرشل آفیرز ڈویژن موبائیل فون کمپنیوں کی طرف سے صارفین پر عائد کردہ ٹیپ کال چارجز کو ختم کرنے کی تحریری ہدایت کی تھی جس پر موبائیل فون آپریٹرز نے پی ٹی اے کو جواب دیا ہ کہ ملک میں موبائل کمپنیاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے ٹیرف کو بھی ریگولیٹ نہیں کیا ان حالات میں وہ صارفین پر عائد کئے جانیوالے ٹیپ کال چارجز ختم نہیں کر سکتے اور وہ اسے جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ موبائیل فون آپریٹرز نے 25 دسمبر 2013 ء سے موبائیل صارفین پر ہر کال کے ساتھ دس پیسے ٹیپ کال چارجز کی وصولی شروع کی جو بمعہ ٹیکس صارفین کو ہر کال کے ساتھ 12 پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں چاہے وہ کال ایک سیکنڈ کی ہو یا ایک گھنٹے کی ہو موبائیل فون کمپنیاں روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ پیکج کے حامل صارفین سے بھی ہر کال پر ٹیپ کال چارجز وصول کر رہی ہیں۔