کارکن سلمان کے قتل کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کا فریقین کونوٹس،شہر میں جنگل کا قانون ہے، سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار ایم کیو ایم کے کارکنوں کو کسی بھی جرم کے بغیر اٹھا لیتے ہیں، آصف حسنین
بدھ 12 فروری 2014 19:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے کارکن سلمان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 فروری کو جواب طلب کرلیا ہے۔بدھ کو متحدہ قومی موومنٹ کے لانڈھی سے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے اپنے وکلا کے ہمراہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے کورنگی سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکن سلمان کے دوران حراست ماورائے عدالت قتل کا الزام عائد کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سلمان کو 3 فروری کو اغو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی لاش شاہ لطیف ٹاؤن میں پھینک دی گئی تاہم اب ان کے اہل خانہ اور اس اغوا کے عینی شاہدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
درخواست میں صوبائی حکومت، آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ، ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات اور ایس ایس پی پیر محمد شاہ کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے 19 فروری کو فریقین سے جواب طلب کرلیاہے۔
درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف حسنین نے کہا کہ شہر میں جنگل کا قانون ہے، سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار ایم کیو ایم کے کارکنوں کو کسی بھی جرم کے بغیر اٹھا لیتے ہیں اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ماورائے قتل کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 2 روز قبل شاہ فیصل کالونی کے قریب سے اٹھائے گئے ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز پر تشدد کے خلاف بھی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.