اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سے ایپکا کے وفد کی ملاقات

بدھ 12 فروری 2014 17:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد نے صوبائی صدر خالد جایود سنگھیرا کی قیادت میں ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کئے۔

(جاری ہے)

مطالبات کی وضاحت کرتے ہوئے میاں محمد فاضل احمد صدر ایپکا لاہور ڈویژن نے ملازمین کی محرومیوں اور پریشانیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ معمولی نوعیت کے مطالبات کی منظوری ہماری غریب دوست حکومت کی نیک نامی کا باعث ہوگی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یقین دہانی کرائی کہ جس حد تک ممکن ہوا ملازمین کو مراعات دی جائیں گی۔