چودھری پرویزالٰہی سے سابق ایم این اے اظہر خان یوسف زئی کی ملاقات ، ساتھیوں سمیت (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان
بدھ 12 فروری 2014 17:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے وہاڑی سے سابق ایم این اے اظہر خان یوسف زئی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے ضلع وہاڑی میں پاکستان مسلم لیگ کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کا عزم کیا۔
اس موقع پر سینئر نائب صدر پنجاب محمد بشارت راجہ، احسان اللہ چیمہ، ڈاکٹر عمران اور اجمل اعجاز بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے، جنوبی پنجاب میرا دوسرا گھر ہے اس لیے بطور وزیراعلیٰ میں نے یہاں بے شمار منصوبے نہ صرف شروع کیے بلکہ انہیں مکمل بھی کیا، جنوبی پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتال کا فنڈز روک کر ن لیگ نے جنوبی پنجاب کی عوام سے زیادتی کی ہے جبکہ ہم نے جنوبی پنجاب کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے فنڈز کے منہ کھول دئیے تھے تاکہ جنوبی پنجاب کے عوام میں احساس محرومی ختم ہو۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.