کالعدم طالبان رابطہ کار کمیٹی نے وزیراعظم اور عسکری قیادت سے ملاقات کیلئے حکومتی کمیٹی کو باضابطہ درخواست دیدی

بدھ 12 فروری 2014 17:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) کالعدم طالبان رابطہ کار کمیٹی نے وزیراعظم اور عسکری قیادت سے ملاقات کیلئے حکومتی کمیٹی کو باضابطہ درخواست دیدی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں مولاناسمیع الحق نے کہاکہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کیلئے باضابطہ درخواست کر دی ہے حکومت سے جواب ملنے کے بعد دوبارہ وزیرستان جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں امن نہیں ہو جاتا، بار بار وزیرستان جا کر طالبان قیادت سے ملاقات کرنی پڑی تو کریں گے۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ حالیہ بم دھماکے طالبان نے نہیں کرائے، دشمن مذاکرات سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :