پشاور ، 10 فروری کو عیسیٰ خان گڑھی میں گرفتارکئے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

بدھ 12 فروری 2014 17:08

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) صوبائی دارالحکوتم پشاور میں 10 فروری کو عیسیٰ خان گڑھی میں گرفتارکئے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں میڈیارپورٹ کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ عیسیٰ خان گڑھی میں دو روز قبل خودش حملہ ہوا تھا جس میں چار خواتین جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کئے تھے، جن کے نام امیر نواز اور قدیر مروت بتائے گئے ہیں۔ دونوں مبینہ دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر آگئی پولیس کے مطابق خودکش دھما کے میں خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم ملوث ہے۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق بھی کالعد م تنظیم سے ہی بتایاگیا خودکش حملہ آور کی شناخت قدیم کے نام سے ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :