عمران فاروق قتل کیس، اسکاٹ لینڈ یارڈکا لندن کے لیمزکالج میں چھاپہ

بدھ 12 فروری 2014 16:29

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ڈاکٹر عمران فاروق کے مشتبہ قاتلوں کے بارے میں جاننے کے لئے لندن کے لیمز(Lams)کالج میں چھاپہ مارا اور طلبا کے بارے میں تمام فائلیں ساتھ لے گئی۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈ یارڈ کو یقین ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے مشتبہ قاتلوں نے لندن کے تعلیمی ادارے کوبرطانیہ میں داخلے کے لئے استعمال کیا ، جس وقت ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کیاگیا اس زمانے میں کالج میں تقریباً نصف طلبا کا تعلق پاکستان سے تھا،جن میں سے ایک بڑی تعداد کراچی کے طلبا کی تھی۔

یہ کالج ایک پاکستانی تاجرسید محمد علی کا ہے۔ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں کالج کے ملوث ہونے کے بارے میں انہیں پہلی مرتبہ اس وقت معلوم ہوا جب 2012 کے شروع میں پولیس نے کالج پر چھاپہ مارا۔سید محمد علی کا کہنا ہے کہ انہیں یہ سن کر انتہائی صدمہ ہوا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی سازش میں استعمال کئے جانے والے لیمز کے طلبا ہیں۔ ہم نے تفتیش میں پولیس کی مدد کی اورحکام کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ،ہم کچھ نہیں چھپائیں گے۔

متعلقہ عنوان :