خواتین کیخلاف جرگہ کااستعمال روکاجائے، سینیٹ کی قرارداد

بدھ 12 فروری 2014 16:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) خواتین کے خلاف جرگہ کے استعمال کو روکنے کے لیے سینٹ میں متفقہ قرارداد منظورکر لی گئی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں خواتین اور اقلیتوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل نے قرارداد پیش کی، جس کی ایوان نے متفقہ منظوردی ۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف جرگہ کے استعمال کو روکنے کیلئے حکومت کمیشن قائم کرے ، قراردادمیں ڈی این اے کو زیادتی کیسز میں بطورگواہی پیش کرنے کی شق بھی شامل تھی جسے ایوا ن نے مشاورت کے بعد قرارداد سے نکال دیا۔

متعلقہ عنوان :