فیصل آباد میں مسلح افراد 4 خطرناک ملزمان کو پولیس حراست سے چھڑا کر فرار

بدھ 12 فروری 2014 15:37

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے لئے لائے جانے والے 4 ملزمان کو ان کے ساتھی اسلحے کے زور پر پولیس کی حراست سے چھڑا کر فرار ہوگئے ہوئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ گوجرا سٹی کی پولیس قتل اور ڈکیتیوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث 4 خطرناک ملزمان کو لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد واپس لے جارہی تھی کہ فیصل آباد کے علاقے گیٹ والا کے قریب ملزمان کے مسلح ساتھی پولیس پر اسلحہ تان کراپنے ساتھیوں کو چھڑا کو فرار ہوگئے جب کہ پولیس اہلکار کوئی کارروائی کرنے کے بجائے صرف منہ تکتے ہی رہ گئے۔

پولیس نے مفرور ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کےلئے شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی ہے فرار ہونے والے چاروں ملزمان قتل، ڈکیتیوں سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ پولیس نے انہیں مقابلے کےبعد گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :