کراچی میں حبیب بینک چورنگی کے قریب 2 دھماکے، ایک شخص زخمی، متعدد گاڑیاں تباہ
بدھ 12 فروری 2014 15:37
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) حبیب بینک چورنگی کے قریب یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص زخمی جبکہ 3 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب گاڑی میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو پھٹ گیا اوراس کے تھوڑی ہی دیربعد اسی گاڑی میں نصب دوسرا بارودی مواد بھی پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی جبکہ قریبی کھڑی 3گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پرواقعہ تخریب کاری کی کارروائی معلوم ہوتا ہے جب کہ گاڑیوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.