بلاول بھٹو زرداری کی آمد سے پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا‘ پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی

بدھ 12 فروری 2014 14:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی ملکی صورت حال پر گہری نظر ہے ملکی حالات کسی سے عیاں نہیں، بلاول بھٹو نوجوانوں کے حقیقی نمائندہ ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے پچھلے دورِ حکومت میں بھی اداروں کی بندر بانٹ کی تھی، پیپلز پارٹی قومی اداروں کی نجکاری کی مذمت کرتی ہے حکومت اداروں سے ملازمین کو نکال کر ملک میں مزید بے روزگاری میں اضافہ کر رہی ہے پیپلز پارٹی ان اقدامات کو دہرانے نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کو عوام کی ضرورتوں کا ادراک نہیں پورے صوبے کے وسائل کو ایک شہر میں لگانے سے باقی اضلاع میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب میں آمد سے پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔