ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر فردوس مارکیٹ چوک کو سگنل فری کر دیا گیا، سی ٹی او سہیل چوہدری

بدھ 12 فروری 2014 14:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور سہیل چوہدری نے سگنل فری جنکشنز برائے قینچی چونگی فیروز پور روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کیوجہ سے ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور شہریوں کی سہولت کیلئے فردوس مارکیٹ چوک کو سگنل فری کر دیا گیا۔والٹن روڈ سے فردوس مارکیٹ کیطرف ٹریفک کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا تھا جس سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاتھا،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے فردوس مارکیٹ سے جانب حسین چوک،ایم ایم عالم رود جانے والی ٹریفک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ والٹن روڈ سے گلبرگ، قرشی روڈ سے کینٹ اور ڈیفنس جانے والی ٹریفک کو سگنل فری کر دیا گیا ہے جس سے شہریوں کو کافی فائدہ ہو رہا ہے۔

ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک سیکٹر ڈیوٹی کے علاوہ اضافی وارڈنز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سہیل چوہدری نے کہاکہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے دوران سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے جامع ٹریفک پلانز مرتب کئے ہیں۔ شہری سگنل فری تعمیراتی فلائی اوور منصوبہ ٹمبر مارکیٹ راوی روڈ تا چوک ٹیکسالی و مولانا احمد علی روڈ، سگنل فری جنکشنز برائے قینچی چونگی،غازی روڈ اور خیرہ( چونگی امرسدھو) فیروز پور روڈ اور سگنل فری منصوبہ ٹھوکر نیاز بیگ کے ڈائیورشن پلان بارے جاننے کیلئے ٹریفک ہیلپ لائن042-1915پر ہمہ وقت کال کرسکتے ہیں۔