نیب خیبرپختونخوا نے مشہوراسلحہ سکینڈل میں سابق وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی کو14فروری کوطلب کرلیا

بدھ 12 فروری 2014 14:07

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) نیب خیبرپختونخوا نے مشہوراسلحہ سکینڈل میں سابق وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی کو14فروری کوطلب کرلیاہے،اسلحہ سکینڈل کیس میں پہلے سے سابق آئی جی ملک نوید اوروزیراعلی کے مشیرسید نیازعلی شاہ گرفتارہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق اسلحہ سکینڈل میں مزید تحقیقات کیلئے سابق وزیراعلی خیبرپختونخواامیرحیدرخان ہوتی کے خلاف بھی سمن جاری کرکے چودہ فروری کوطلب کرلیا ہے ،اسلحہ میگا سکینڈل میں سب سے پہلے بجٹ آفیسرجاوید کوگرفتارکرلیا تھا،جس کے بعدمجیدسنزکے مالک ارشدملک کوبھی گرفتارلیا جنہوں نے دس کروڑ روپے جمع کرکے وعدہ معاف گواہ بن گئے، نیب نے تحقیقات کادائر وسیع کرکے سابق آئی جی ملک نوید کوبھی اسی کیس میں گرفتارکرلیا اوراب جوڈیشنل ریمانڈ میں جیل میں ہے،سابق وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی کے بھائی عزن ہوتی کے سالے رضا علی کوبھی اسلحہ سکینڈل کے الزام میں گرفتارکیاگیاہے

متعلقہ عنوان :