ہیڈ کوچ بننا اعزاز ہے ، توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرونگا ، معین خان

بدھ 12 فروری 2014 13:57

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ بننا اعزاز ہے ، توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرونگا ، میرے لئے سب سے بڑا چیلنج ایشیا کپ کا دفاع ہے ، پاکستان ٹیم کے کوچ کا عہدہ مشکل ضرور ہے ،ہمت نہیں ہارینگے ، کامیابیاں حاصل کرینگے ۔ایک انٹرویومیں معین خان نے کہا کہ میرے لئے سب سے بڑا چیلنج ایشیا کپ کا دفاع ہے۔

2000میں پاکستان نے ڈھاکا میں میری کپتانی ہی میں ایشیا کپ جیتا تھا۔

(جاری ہے)

اور فائنل میں میں نے مین ا?ف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔اس بار کوشش کروں گا کہ نئے رول میں پاکستان ٹیم کو فتوحات کی طرف گامزن کروں ۔پاکستان کی جانب سے69ٹیسٹ اور219ون ڈے انٹر نیشنل کھیلنے والے معین خان نے کہا کہ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ گذشتہ چھ ماہ سے کام کرچکا ہوں اور اور مجھے علم ہے کہ ہمارے کھلاڑی ایشیا کپ کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ بھی جیت سکتی ہے۔معین خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے کوچ کا عہدہ مشکل ضرور ہے لیکن مجھے امید ہے کہ میں توقعات پوری کروں گا اور قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔

متعلقہ عنوان :