گلوکارہ حمیرا ارشد ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اوکاڑہ میں پرفارم کریں گی

بدھ 12 فروری 2014 13:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) گلوکارہ حمیرا ارشد ( جمعہ ) کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اوکاڑہ میں میوزیکل شو میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ایک نجی کمپنی کے زیر اہتمام ہونے والے شو میں حمیرا ارشد اپنے مقبول گیتوں کے ساتھ اُستاد نصرت فتح علی خان اور میڈم نور جہاں کے گانے بھی پیش کریں گی ۔ یاد رہے کہ گلوکارہ حمیرا ارشد چند روز قبل ہی کراچی میں دو کامیاب میوزیکل شو کرنے کے بعد واپس لاہور آئی ہیں ۔