پشاور، شمع سینما میں حملہ آور پہلے سے موجود تھا،ابتدائی رپورٹ

بدھ 12 فروری 2014 12:49

پشاور، شمع سینما میں حملہ آور پہلے سے موجود تھا،ابتدائی رپورٹ

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) پشاور میں پولیس نے شمع سینما بم حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے ،جس کے مطابق حملہ آور پہلے سے سینما ہال میں موجود تھا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے پہلا دستی بم سینما ہال میں بیٹھے لوگوں کی پہلی قطار پرپھینکا، اسی دوران دوسرا دستی بم ہال کے گیٹ کے قریب پھینکا گیا اور اس کے بعد تیسرا دستی بم حملہ ہوا،دستی بم حملوں کے بعد سینما میں بھگڈر مچ گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور فرارہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2فروری کو پکچر ہاوٴس سینما اور گذشتہ روز شمع سینما بم دھماکوں میں ایک ہی گروہ ملوث ہے۔ شمع سینما دھماکوں میں 13 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :