ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو گرام اضافہ

بدھ 12 فروری 2014 12:38

ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو گرام اضافہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے مائع گیس کی قیمت میں 5 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 240 روپے مہنگا ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں گیس پائپ لائنوں کی تباہی کے بعد ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے مارکیٹنگ کمپنیوں نے مائع گیس کی قیمت میں 5 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 240 روپے مہنگا ہو گیاہے، قیمتوں میں اضافے سے ایل پی جی قیمت 125 روپے سے 140 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے قیمتوں میں اضافے کو بلا جواز قرار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایل پی جی وافر مقدار میں ہے اور مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے حالیہ اضافہ اوگرا نوٹیفیکیشن کے بغیر کیا گیا ہے، اس لئے اوگرا اور متعلقہ وزارت کو اس کا نوٹس لینا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :