کراچی، پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک، 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

بدھ 12 فروری 2014 12:00

کراچی، پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک، 2 افراد کی تشدد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) ملیر سٹی کے علاقے سالار گوٹھ میں پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک ہو گئے جبکہ ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے بھی 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ملیر سٹی صابر حسین کا کہنا تھا کہ سالار گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک ہوگئے اور ان کے قبضے سے پستول اور 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

دونوں پولیس کو سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان کی شنا خت ذیشان عرف شانی اور عارف بلہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے بھی 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کے جسموں پر تشدد کے نشانات ہیں تاہم ان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :