ذکا اشرف برطرفی کیس، جسٹس شوکت عزیزصدیقی نےکیس کی سماعت سےمعذرت کرلی

بدھ 12 فروری 2014 11:46

ذکا اشرف برطرفی کیس، جسٹس شوکت عزیزصدیقی نےکیس کی سماعت سےمعذرت کرلی

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چوہدری ذکا اشرف برطرفی کیس کی سماعت سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کورٹ کو بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ طارق اسد کی جانب سے نجم سیٹھی کی بطور چیرمین بحالی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ پی سی بی کے برطرف چیرمین چوہدری ذکا اشرف کی برطرفی کیس کی سماعت نہیں کرسکتے کیونکہ اس حوالے سے ان کا ماضی کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت سے معذوزی ظاہر کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد کورٹ کے سپرد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس شوکت صدیقی نے گزشتہ برس چیر مین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا جنھیں بعد میں 2 رکنی ڈویزنل بنچ نے حال ہی میں برطرف کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :