طالبان اور حکومتی کمیٹیوں‌ کے درمیان آج ہونے والا اجلاس موخر

بدھ 12 فروری 2014 11:46

طالبان اور حکومتی کمیٹیوں‌ کے درمیان آج ہونے والا اجلاس موخر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) طالبان اور حکومتی کمیٹیوں‌ کے درمیان آج ہونے والا اجلاس موخر کر دیا گیا ہے,اجلاس اب کل ہوگا. پروفیسر ابراہیم کے مطابق حکومتی کمیٹی کی جانب سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کے مطالبے پر کوئی جواب نہیں‌ آیا .انھوں‌ نے کہا کہ اب تک ہونے والے مذاکراتی عمل سے مطمئن ہیں.کل ہونے والی طالبان اور حکومتی کمیٹی کی ملاقات میں طالبان کمیٹی نے طالبان سے ملنے والی تفصیلات سرکاری کمیٹی کے سامنے رکھ دی تھیں جس پر حکومتی کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مذاکراتی عمل میں اچھی پیش رفت قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

طالبان اور حکومتی کمیٹی کی کل ہونے والی ملاقات میں طالبان سے ملنے والی تفصیلات پر بات چیت کی جائے گی۔دونوں کمیٹیوں کے اراکین ملاقات میں مذاکراتی عمل کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :