امریکہ نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر فراہم کردیئے

منگل 11 فروری 2014 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) امریکہ نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر فراہم کردیئے ہیں۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق 6 فروری کو دی جانے والی یہ رقم تاخیر سے 6 فروری کو موصول ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ رقم پاکستان کو جنگ کی حمایت پر دی گئی ہے۔ کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ملنے والی رقم سے ذرمبادلہ کے ذخائر پر موجود دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں آخری قسط اکتوبر 2013ء میں 32 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول ہوئی تھی۔ دوسری جانب پاکستان نے آئی ایم ایف کو اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی مد میں 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی 27 ویں قسط ادا کردی ہے۔ آئی ایم ایف کو پاکستان اب تک اسٹینڈ بائی قرض کی مد میں 2011ء سے اب تک 6 ارب 54 کروڑ ڈالر ادا کرچکا ہے جبکہ ستمبر 2015ء تک پاکستان کو ایک ارب 86 کروڑ ڈالر مزید ادا کرنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :