دینی درسگاہ مدرسہ منظور الاسلامیہ میں دہشتگردی کیلئے ریکی کرنے والے ملزم نے اپنی باتوں سے سنسنی پھیلا دی ،تفتیش کے دوران ذہنی مریض ہونے کا راز کھل گیا ، گھر والوں سے بھی رابطہ کر لیا گیا
منگل 11 فروری 2014 23:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) دینی درسگاہ مدرسہ منظور الاسلامیہ میں دہشتگردی کیلئے ریکی کرنے والے ملزم نے اپنی باتوں سے سنسنی پھیلا دی ،تفتیش کے دوران ذہنی مریض ہونے کا راز کھل گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح صوابی سے تعلق رکھنے والا سید سلیمان نامی نوجوان جامعہ منظور الاسلامیہ میں پہنچا اور اس نے مدرسے میں داخلے کی خواہش ظاہر کی ۔
مدرسے کی انتظامیہ سے گفتگو کے دوران اس نے اپنا تعلق ملک کے خفیہ ادارے سے ظاہر کیا جس پر انتظامیہ نے اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے شہر کا نقشہ، اصلی شناختی کارڈ اور ایک بند موبائل برآمد ہوا۔انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو سید سلمان کے بارے میں اطلاع دی گئی لیکن اطلاع پر میڈیا بھی وہاں پہنچ گیا ۔(جاری ہے)
سید سلمان نے اعتراف کیا کہ اسے ملک میں لسانی اور فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کے لئے جامعہ منظور الاسلامیہ میں دہشتگردی کا ٹاسک ملا تھا اور ہدایت کی گئی تھی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں میں آئے بغیر مدرسے کی مناسب ریکی کی جائے تاکہ مقصد کا حصول ممکن ہوسکے۔
سلمان نے بتایا کہ کہ لاہور سے پہلے کراچی میں بھی رہ چکا ہے تاہم ہدف میں ناکامی پر اسے یہاں بھجوایا گیا۔پولیس کی جانب سے ملزم سے تفتیش کے بعد راز کھلا کے سلمان ذہنی مریض ہے اور اس کا تعلق کس بھی دہشتگروپ سے نہیں بلکہ میڈیا کے سامنے کی گئی تمام باتیں اس کی ذہنی اختراع ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔بتایا گیا ہے کہ سلمان کے گھر والوں سے بھی رابطہ کرلیا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.