سابق چیئرمین ذکاء اشرف نے مالی بے ضابطگیوں کے ساتھ اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ،وائٹ پیپر تیار کرلیا گیا ،پر لیگ کے نام پر 4 کروڑ روپے ضائع کئے، 70 لاکھ کی پرآسائش گاڑیاں خریدیں ،مینجمنٹ کمیٹی
منگل 11 فروری 2014 21:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) ایڈہاک مینجمنٹ کمیٹی کے مطابق سابق چیئرمین ذکاء اشرف نے مالی بے ضابطگیوں کے ساتھ اختیارات کا ناجائز استعمال بھی کیا، وائٹ پیپر میں 13 الزامات اور 10 بڑی ناکامیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپور ٹ کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی نے ذکاء اشرف کے خلاف وائٹ پیپر تیار کرلیا، ساڑھے 3 کروڑ کا ہوٹل اور گراوٴنڈ بغیر کسی ٹینڈر کے بنوانا چاہتے تھے، سپر لیگ کے نام پر 4 کروڑ روپے ضائع کئے، 70 لاکھ کی پرآسائش گاڑیاں خریدیں، 23 لاکھ روپے کے چیمپئنز ٹرافی 2013ء کے ٹکٹس فیملی میں تقسیم کئے۔
پی سی بی وائٹ پیپر کے مطابق کمیٹی نے الزامات کے ساتھ ساتھ ناکامیاں بھی گنوادیں، 10 بڑی ناکامیوں میں شامل بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان نہ لاسکے،بگ تھری میں بھی پالیسی ناکام ثابت ہوئی، ڈومیسٹک کرکٹ سے کرپشن اور اقرباء پروی ختم نہ ہوسکی، بڑے اسپانسر بھی حاصل نہ کرسکے۔ذکاء اشرف پر یہ بھی الزامات ہیں کہ انہوں نے سابقہ پنجاب اور وفاقی حکومتوں میں غلط فہمیاں پیدا کیں اور بورڈ کو سیاسی انداز میں چلایا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.