پی سی بی کے کے برطرف چیئرمین ذکاء اشرف کا اپنی برطرفی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان،آئی سی سی قوانین کے تحت وزیراعظم کو پی سی بی آئین میں تبدیلی کا اختیار نہیں ،ذکاء اشرف ، آئی سی سی اجلاس میں اختیار کئے گئے موقف پر کوئی پشیمانی نہیں ، انٹرویو

منگل 11 فروری 2014 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) پی سی بی کے کے برطرف چیئرمین ذکاء اشرف نے اپنی برطرفی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی قوانین کے تحت وزیراعظم کو پی سی بی آئین میں تبدیلی کا اختیار نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذکاء اشرف نے بتایا کہ کرکٹ کے بورڈ کے حوالے سے حکومتی فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ اس بار بھی انصاف ملے گا۔

(جاری ہے)

ذکا اشرف نے کہا کہ الزامات لگانے کے بعد انہیں عدالت میں ثابت بھی کرنا پڑتا ہے، الزامات عائد کرنے والے عدالتی جنگ کے لئے کمرکس لیں۔ذکاء اشرف نے کہاکہ آئی سی سی قوانین کے تحت پی سی بی آئین میں تبدیلی کا وزیراعظم کا کوئی اختیار نہیں،، عدالت میں دائر کی جانے والی اپیل اسی مرکزی نکتے پر ہوگی۔ ذکا اشرف نے کہا کہ آئی سی سی اجلاس میں اختیار کئے گئے موقف پر کوئی پشیمانی نہیں، بھارت کے وعدوں پر اعتبار کرنے کی کوئی بنیاد ہی نہیں تھی۔