پاکستان اور بھارت کے درمیان بلائنڈ کرکٹ سیریزچودہ فروری سے کھیلی جائے گی،بھارتی ٹیم تیرہ فرورہ کو براستہ واہگہ بارڈ لاہور پہنچے گی ، سلطان شاہ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 11 فروری 2014 21:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان بلائنڈ کرکٹ سیریزچودہ فروری سے کھیلی جائے گی۔ مہمان ٹیم جمعرات کو لاہور پہنچے گی۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ نے کہا کہ بھارتی ٹیم تیرہ فرورہ کو براستہ واہگہ بارڈ لاہور پہنچے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی مقابلے لاہور اور فیصل آباد میں ہوں گے جبکہ ون ڈے مقابلے نیشنل اسٹیڈیم اور ساوتھ اینڈ کلب میں ہوں گے۔اس موقع پر پاکستان انڈیا بلائنڈ کرکٹ سیریزٹرافی کی رنگا رنگ تقریب رونمائی بھی منعقد ہوئی۔

متعلقہ عنوان :