بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار پائے گئے،جسٹس مدگال کی سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ میں 6 بھارتی کھلاڑیوں کے نام شامل،بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کرکٹ کے جوئے میں ملوث ہیں ،للت مودی کا بھی الزام

منگل 11 فروری 2014 21:47

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار پائے گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بکی اوتھم کا بیان اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے مدگال پینل کی رپورٹ میں شامل کیا گیا جس میں بھارتی بکی کا کہنا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا بھی دیگر بھارتی کھلاڑیوں کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں جبکہ بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانہ کے سابق چیف جسٹس مکل مدگال کی سربراہی میں تشکیل دیئے جانے والے 3 رکنی تحقیقاتی پینل کی رپورٹ میں دیگر 4 بھارتی کھلاڑیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب للت مودی نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کرکٹ کے جوئے میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :