فیصل بینک ٹی 20- کرکٹ کپ ، فیصل آباد وولز نے نے لاہور ایگلز کو 8 وکٹوں سے شکست دی

منگل 11 فروری 2014 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری فیصل بینک ٹی 20- کرکٹ کپ کے چھٹے روز فیصل آباد وولز نے نے لاہور ایگلز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ منگل کے روز پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں لاہور ایگلزکی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے ، لاہور ایگلزکی طرف سے کامران اکمل چار چوکوں کی مدد سے 30 رنز اور عمران فرحت تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد وولز کی جانب سے سعید اجمل نے 16 رنز دے کر تین، اسد نے 15 رنز دے کر دو، خرم شہزاد نے 7 رنز دے کر دو اور عمران خالد نے 17 رنز دے کر ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔جواب میں فیصل آباد وولز کی ٹیم نے یہ ہدف 13.4 اوورزمیں دو وکٹوں پر پورا کر لیا۔فرخ نے چار چوکوں کی مدد سے 23 رنز، علی وقاص نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز اور خرم شہزاد نے تین چھکے کی مدد سے27 رنز نے نمایاں رہے ۔ لاہور ایگلز کے جنید ضیاء نے 13 رنز دے کر ایک اورتنزیل علی نے 10 رنز دے کر ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ سعید اجمل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :