حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

منگل 11 فروری 2014 20:50

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری۔2014ء) حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ حکومت کمیٹی کے کوآرڈینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی وزیراعظم سے ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس میں کمیٹی نے وزیراعظم کو اب تک کی پیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ طالبان کمیٹی کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو امن کی ضرورت ہے، کمیٹی اپنا کام سنجیدگی اور جانفشانی سے جاری رکھے،دہشت گردی کی کارروائیاں رکنی چاہییں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گرد کارروائیاں بند ہوں۔علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں طالبان سے مذاکراتی عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :