سندھ ہائی کورٹ ،جیلوں میں جعلی قیدیوں سے متعلق درخواست کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی

منگل 11 فروری 2014 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کی مختلف جیلوں میں جعلی قیدیوں سے متعلق درخواست کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

سینٹرل جیل حکام نے اپنا جواب داخل کرادیا سندھ ہائی کورٹ میں انصار برنی ٹرسٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ 27 نومبر2013 کو وزیر اعظم کو امن وامان کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ میں بتایا تھا کہ سندھ کی مختلف جیلوں میں 41جعلی قیدی موجود ہیں لہذا اس انکشاف پر فوری طور پر جانچ پڑتال ہونی چاہیے ۔

منگل کوہونے والی سماعت میں سینٹرل جیل نے اپنا جواب داخل کرایا ہے کہ سینٹرل جیل میں کوئی جعلی قیدی موجود نہیں ہے ہمار ے پاس تمام ریکارڈ واضح ہے کوئی جعلی قیدی موجود نہیں ہے قیدیوں کی تصدیق حلیہ فارم سے ہوتی ہے نادرا ریکارڈ تک ہماری رسائی نہیں عدالت نے درخوست کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی واضح رہے کہ درخواست میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری ،وزیر اعلی سندھ ،صوبائی وزیر جیل خانہ جات ،اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :