وزیراعلیٰ پنجاب سے ترک کمپنی کے وفد کی ملاقات، توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال

منگل 11 فروری 2014 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کی توانائی و تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ کمپنی لی ماک کے وفد نے ملاقات کی۔ چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے، لی ماک انرجی کے مسٹر بائرل ارگووین، مسٹر سرحت ڈن اور اے کورے ارگن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ترک کمپنی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو توانائی کی قلت کے بڑے مسئلے کا سامنا ہے۔ توانائی کے منصوبوں کیلئے ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں سے معاہدے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ ترک کمپنی کی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ حکومت توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی مراعات دے رہی ہے۔پنجاب میں انفراسٹرکچر کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے۔ اس موقع پرترک کمپنی کے وفدنے توانائی کے شعبے میں تعاون پر دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :