پشاور، سنیماء کی سیکیورٹی پولیس کی نہیں ، انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،سی سی پی،سینما مالکان کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کو کہا تھا جو نہیں لگائے،اعجاز خان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 11 فروری 2014 18:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) چیف کیپٹل سٹی پولیس اعجاز خان نے کہا ہے کہ سنیماء کی سیکورٹی پولیس کی نہیں بلکہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،انتظامیہ کوکئی مرتبہ سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے لیکن وہ عمل درآمد نہیں کررہے ہیں،واقعہ کے بعد سینماء انتطامیہ غائب ہوگیا ہے،جائے وقوع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز خان نے کہا ہے کہ سینما مالکان کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کو کہا تھا جو نہیں لگائے، سینما کی سکیورٹی پولیس کی نہیں سینما انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،انکاکہنا تھا کہ سینما انتظامیہ اور دیگر لوگ فرار ہوچکے ہیں،دھماکے چینی ساختہ ہینڈ گرینیڈکے ذریعے کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :