چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 29 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

منگل 11 فروری 2014 16:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے 29ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک ریاض احمد کھوکھر کو رحیم یار خان سے کہوڑ لال عیسن ، محمد اقبال خان کو کہروڑ لال عیسن سے لیہ ، محمد طارق کو کوٹ ادو سے رحیم یار خان ، راجہ پرویز اختر کو چکوال سے سیالکوٹ ، ندیم گلزار کو سیالکوٹ سے جہلم ، عبدالرحیم کو جہلم سے لاہور ، ملک خضر حیات خان کو لاہور سے حافظ آباد ، قمر الزمان کو حافظ آباد سے لاہور ، ظفر یاب انور کو فیصل آباد سے چونیاں ، منظر علی گِل کو چونیاں سے فیصل آباد ، صفدر اقبال کو دنیا پور سے میاں چنوں ، سید نوید راضا بخاری کو میلسی سے میاں چنوں ، جلیل احمد کو میاں چنوں سے ملتان ، محمد سلیم کو ملتان سے دنیا پور ، محمد عباس کو عارف والہ سے پاکپتن شریف ، ملک محمد اقبال کو اوکاڑہ سے چونیاں ، شاہد سکند ر کو چونیاں سے اوکاڑہ ، محمد ارم ایاز کو پاکپتن شریف سے رینالہ خورد ، محمد اقبال خان کو منچن آباد سے میلسی ، شہباز احمد کو وہاڑی سے ساہیوال ، محمد عارف کو ساہیوال سے وہاڑی ، انجم رضا سید کو لاہور سے گوجرہ ، عبدالغفار کو کبیر والہ سے تاندلیاں والہ ، عزیز اللہ کلوں کو پھالیہ سے شورکوٹ ، محمود ہارون کو شورکوٹ سے پھالیہ ، ملک خالد محمود کو لاہور سے کوٹ ادو ، ذوالفقار خان ناصرکو نارووال سے فتح جنگ اور قمر سلطان کو فتح جنگ سے تبدیل کر کے نارووال تعینات کیا گیا ہے ۔