صدر مملکت ممنون حسین تین روزہ دورے پر18 فروری کو چین جائیں گے

منگل 11 فروری 2014 16:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین تین روزہ دورے پر اٹھارہ فروری کو چین جائیں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق صدر ممنون حسین دورے کے دوران اپنے چینی ہم منصب اور چین کے وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ اٹھارہ فروری کو پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق مشترکا تعاون کمیٹی کا دوسرا اجلاس بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستانی وفد کی قیادت ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن احسن اقبال کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق حالیہ سالوں میں پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی حجم بارہ ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ چین کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں بھی اڑتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ صدر کا دورہ دونوں ممالک کے روایتی اور کثیر الجہتی تعلقات میں ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :