امید ہے طالبان اور حکومت کے درمیان امن مذاکرات سے ملک میں امن بحال کیا جاسکے گا ، پروفیسر ابراہیم

منگل 11 فروری 2014 16:26

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ امید ہے طالبان اور حکومت کے درمیان امن مذاکرات سے ملک میں امن بحال کیا جاسکے گا ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں پروفیسر ابراہیم نے کہاکہ توقع ہے کہ طالبان اور حکومت کے درمیان امن مذاکرات سے ملک میں امن بحال کیا جا سکے گاانہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس بات کا امکان ہے کہ مستقبل میں پاکستانی طالبان اصلی سیاسی دھارے میں شامل ہو جائیں۔