اسٹیل ملز کیلئے گیارہ ہزار میٹرک ٹن کوک بھارت سے درآمد کر لیا گیا

منگل 11 فروری 2014 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے بھٹیوں کو روشن رکھنے کے لیے گیارہ ہزار میٹرک ٹن کوک بھارت سے درآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسٹیل ملز میں بلاسٹ فرنس کو گرم رکھنے اور اور اسے بند ہونے سے بچانے کیلئے 42 کروڑ روپے مالیت کا کوک بھارت سے خرید لیا ۔رقم کی قلت کے باعث اسٹیل ملز کی مجموعی پیداوار نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ،ماضی میں بدانتظامی کا شکار پاکستان اسٹیل ملز کا مجموعی خسارہ 100 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے اور اسے ملازمین کی تنخواہیں دینے تک کیلئے حکومتی امداد پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :