پشاور، شمع سنیما میں 3 دھماکے، 16 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ

منگل 11 فروری 2014 16:16

پشاور، شمع سنیما میں 3 دھماکے، 16 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی، ہلاکتوں ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) شمع سینما کے ہال میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کے نتیجے میں 16افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق پشاور میں جی ٹی روڈ کے قریب واقع شمع سینما میں یکے بعد دیگرے 3 زور دار دھماکوں کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

دھماکا اس وقت ہوا جب شمع سینما میں شو چل رہا تھا اور اس وقت 60 سے 70 افراد سینما ہال کے اندر موجود تھے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منقتل کردیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جب کہ اسپتال میں بھی ایمرجنسی نافذ کرکے تمام پیرامیڈیکل اسٹاف کو بھی طلب کرلیاگیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے اور پولیس نے مزید بم کی اطلاع پر میڈیا کے نمائندوں سمیت تمام افراد کو کو اندر جانے سے روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی پشاور میں پکچر ہاؤس سینما میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :