وزیر اعظم کا گورنر سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ،ایم کیو ایم کے تحفظات پر گفتگو

منگل 11 فروری 2014 15:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے گورنر سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں کراچی آپریشن اور ایم کیو ایم کے تحفظات پر گفت گو کی گئی۔

(جاری ہے)

گورنر سے گفتگو کے بعد وزیر اعظم نے وزیر داخلہ چودھری نثارکو فوری طور پرکراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے ،جبکہ وزیرداخلہ کو کراچی میں جاری سیکیورٹی آپریشن کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی آپریشن سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔