ڈپٹی سیکریٹری قومی اسمبلی معظم کالرو کواغوا کاروں نے وزیرستان منتقل کردیا

منگل 11 فروری 2014 14:36

ڈپٹی سیکریٹری قومی اسمبلی معظم کالرو کواغوا کاروں نے وزیرستان منتقل ..

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) ملتان سے اغوا کئے جانے والے ڈپٹی سیکریٹری قومی اسمبلی ملک معظم کالرو کو اغوا کاروں نے وزیرستان منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے ڈپٹی سیکریٹری معظم علی کالرو کو وزیرستان منتقل کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ سے فون پر رابطہ کرایا جس میں اغوا کاروں کا کہنا تھا کہ ملک معظم کالرو کی رہائی کے بدلے مطالبات سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈپٹی سیکریٹری قومی اسمبلی ملک معظم کالرو کو ملتان سے کار سوار افراد نے 25 جنوری کو اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ اپنے ڈیرے سے نکل کر کھیتوں کی طرف جارہے تھے، اس موقع اغوا کاروں نے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

متعلقہ عنوان :