اداکارہ نرگس اپنی بہن دیدار کی ولیمہ کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی ‘ ذرائع

منگل 11 فروری 2014 14:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) اداکارہ نرگس اپنی بہن دیدار کی 23فروری کو ہونے والی ولیمہ کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس نے اپنے قریبی عزیزوں کی جانب سے اپنی بہن اداکارہ دیدار کی ڈھولکی کی دو تقریبات میں شرکت کی تھی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اُن کی شادی کے سلسلہ میں سات ڈھولکیوں میں اداکارہ نرگس نے شرکت نہیں کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داکارہ نرگس 23فروری کو اپنی بہن دیدار کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت نہیں کریں گی ۔