پاک افغان ترک سہ فریقی اجلاس جمعرات کو انقرہ میں ہوگا، وزیر اعظم نواز شریف شرکت کرینگے

منگل 11 فروری 2014 14:22

انقرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) پاکستان ،افغانستان اور ترکی کا سہہ فریقی اجلاس جمعرات کو ترکی میں ہوگا جس میں وزیراعظم نواز شریف شرکت کریں گے جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ترکی جائیں گے میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک افغان ترک سہ فریقی اجلاس جمعرات کو انقرہ میں ہوگا ، وزیراعظم میاں نوازشریف جمعہ کے روز استنبول بھی جائیں گے، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز،معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے، ترکی میں جنرل راحیل شریف کی افغان ہم منصب سے اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام اپنے افغان ہم منصب سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے، وزیراعظم ترکی کی آٹھ بڑی کمپنیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :