اوباما انتظامیہ پاکستان میں چھپے مبینہ امریکی دہشتگرد کو نشانہ بنانے کیلئے فوجی کارروائی کی تیاری کررہی ہے ،امریکی اخبار

منگل 11 فروری 2014 14:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اوباما انتظامیہ پاکستان میں چھپے مبینہ امریکی دہشت گرد کو نشانہ بنانے کے لئے فوجی کارروائی کی تیاری کررہی ہے۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا کہ امریکی دہشتگرد مبینہ طور پر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں چھپا ہوا ہے اور اوباما انتظامیہ سنجیدگی سے غور کررہی ہے کہ اس مبینہ ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کیلئے سی آئی اے کو باقاعدہ اجازت دیدی جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی شہری کو ممکنہ طور پر ڈرون ،فضائی حملے یا فوجی کارروائی کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے تاہم امریکی حکام نے اس مبینہ ٹارگٹ کی نشاندہی نہیں کی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس دہشت گرد کا تعلق القاعدہ سے ہے جو افغانستان میں موجود امریکیوں کو نشانا بنایا ہے اور مزید امریکیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور امریکی حکام نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ امریکا نے پاکستانی حکام کے کہنے پر حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرتی عمل کی وجہ سے اپنی ڈرون پالیسی تبدیل کر لی ہے۔ امریکی صدر براک اومابا کے دور حکومت میں بیرون ممالک ڈرون حملوں میں 4 امریکی شہری مارے گئے جن میں سے صرف ایک انور الاولاکی امریکا کی انتہائی مطلوب دشتگ گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ کو اس حوالے سے سخت تنقید کا سامنا ہے کہ ڈرون پالیسی کی منظوری دی جائے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :