حکومتی اور طالبان کمیٹی کے مابین ملاقات آج دن 2 بجے ہوگی،بلیغ الرحمان

منگل 11 فروری 2014 13:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) وزیرمملکت برائے داخلہ اموربلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان کمیٹی کی حکومتی کمیٹی سے آج دن 2 بجے ملاقات ہوگی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ طالبان کمیٹی طالبان شوریٰ سے ہونیوالی بات چیت اور مطالبات سے آگاہ کریگی۔بلیغ الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ مذاکراتی عمل آگے بڑھا رہی ہے،مذاکراتی عمل کو حکومت نے کھلا رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :