14 ماہ معطل رہنے کے بعد بھارتی اولمپک کی رکنیت بحال ہونے کا امکان

منگل 11 فروری 2014 13:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء)بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے 14 ماہ تک معطل رہنے کے بعد بھارتی اولمپک یونین کی رکنیت بحال ہونے کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ این سری نواسن کے بھائی اور ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر این رام چدرن بھارتی ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انتخابات کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا جسے میں رام چدرن کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا ۔ بھارتی اولمپک یونین کی رکنیت بحال کرنے سے پہلے آئی او سی کی سب سے بڑی شرط یہ تھی کہ ایسوسی ایشن میں شفاف لوگوں کو لیکر آیا جائے یہ انتخابات آئی او سی کی مرضی کے مطابق کرائے گئے تاہم بھارتی اولمپک کی بحالی آئی او سی کے مبصرین کی رپورٹ آنے کے بعد کی جانے کا امکان ہے ۔ انتخابات کے پہلے بھارت اولمپک یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کی ایک خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں آئی او سی کے کہنے کے مطابق یونین نے اپنے آئین میں تبدیلی کی۔