بھارت کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں، ،میکولم

منگل 11 فروری 2014 13:15

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کامیابی پر وہ بہت خوش ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف عالمی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری حاصل کرنا ہے ۔ایک درجہ ترقی اور بھارت کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لیے ٹیم کو آخری ٹیسٹ میں تینوں شعبوں پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم بولرز با صلاحیت ہیں امید ہے کہ وہ بھارتی بیٹسمینوں کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی قابو کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد بھارت کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی اور بھارت کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ٹیم کو مورال بلند ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی بھارت کے خلاف دوسرے آخری ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھ کر ٹیسٹ سیریز میں بھی ٹیم کو فتح دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں زیادرہ تر وکٹیں باوٴنسی ہیں اور بھارت کے مقابلے میں ہمارے بولرز کیلئے زیادہ موزوں ہیں تاہم میچ میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارم کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :