ذکا ء اشرف بین الاقوامی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی کا سبب بنے ،ان کیخلاف وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائیگا ،شکیل شیخ
منگل 11 فروری 2014 13:15
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) پی سی بی عبوری کمیٹی میں شامل شکیل شیخ نے کہا ہے کہ ذکا ء اشرف بین الاقوامی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی کا سبب بنے ،ان کیخلاف وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائیگا۔پی سی بی کی عبوری کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ذکاء اشرف نے پاکستان کی کرکٹ کو تباہ کردیا ہے ۔
(جاری ہے)
عامر سہیل اور معین کی تعیناتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عامر سہیل اور باسط علی کی تعیناتی غیر قانونی تھی معین خان کے مستقبل کا فیصلہ کمیٹی کے ا جلاس کے بعد کیا جائے گا۔
ترجمان شکیل شیخ کا کہنا تھا کہ ذکاء اشرف نے بورڈ میں غلط لوگوں کو شامل کیا عامر سہیل ایک بدعنوان شخص ہے ۔ترجمان نے کہاکہ ذکا ء اشرف کے جانے کی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم ذکا اشرف بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنے۔ وہ بگ تھری کے معاملے پر پاکستان کا موقف صحیح طور پر پیش نہیں کرسکے ۔شیخ شیکیل نے کہا کہ چند روز میں ذکا اشرف کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا جس میں ان کے خلاف مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں کی تفصیل بھی ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.