سرمائی اولمپکس میں شریک امریکی ایتھلیٹ اڑتالیس گھنٹے کے دوران پہلے غسل خانے اور پھر لفٹ میں پھنس گئے

منگل 11 فروری 2014 13:15

سوچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء)سوچی میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں شریک امریکی ایتھلیٹ اڑتالیس گھنٹے کے دوران پہلے غسل خانے اور پھر لفٹ میں پھنس گئے۔امریکے سے تعلق رکھنے وال باب سلیئر ایتھلیٹ جونی کوئن نے لفٹ کا دروازے کھولنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی تصویر کے ساتھ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کوئی یقین نہیں کریگاتاہم میں لفٹ میں پھنس گیا ہوں۔

‘ٹیم کے ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالآخر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔کوئن اس وقت خبروں کی زینت بنے جب وہ غسل خانے کے منجمد دروازے کو توڑ کر باہر آنے پر مجبور ہوئے۔سوچی اولمپکس کے افتتاحی روز کوئن نے جب غسل کرنے کے بعد دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو انہیں معلوم ہوا کہ دروازہ کسی وجہ سے کھل نہیں رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مدد کیلئے کسی کو بلانے کیلئے میرے پاس فون نہیں تھا۔

میں نے اپنی باب سلیڈ دھکیلنے کی تربیت کا استعمال کرتے ہوئے دروازہ توڑ دیا۔کچھ ہی گھنٹوں بعد رات کے کھانے سے قبل وہ دو مزید ساتھیوں کے ہمراہ لفٹ میں پھنس گئے ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ باہر کیسے نکلے۔سوچی اولمپکس میں ایتھلیٹس اور مقابلوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے لیے رہائشی عمارتوں کے معیار کے حوالے کئی مسائل سامنے آئے ۔